جارح ممالک جنگ ہار چکے ہیں، یمنی وزیر اعظم
یمن کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ جارح ممالک جنگ ہار چکے ہیں اور اب اپنی عزت بچانے کے لیے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں۔
المیادین ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے یمن کی قومی حکومت کے وزیر اعظم عبدالعزیز بن جبتور کا کہنا تھا کہ جارح ملکوں کو اچھی طرح معلوم ہے کہ یمنی قوم کو شکست دینا ان کے بس کی بات نہیں۔
وزیراعظم عبدالعزیز بن جبتور نے کہا کہ امریکہ اور ا س کے دم چھلے اب یمن کی جنگ سے باعزت طور پر باہر نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یمن کی قومی حکومت کے وزیراعظم نے مزید کہا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے امریکہ کی ایماء پر ، اپنے میزائیلوں اور بموں سے یمن کو نشانہ بنایا ہے۔
انہوں نے عمان کی ثالثی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مسقط اس خطے کے تمام فریقوں کا دوست ہے اور ہم نے شروع میں ہی عمان کی ثالثی کا خیر مقدم کیا تھا۔
واضح ہے کہ عمان کا ایک اعلی سطحی وفد پانچ مئی کو یمن کے دارالحکومت صنعا پہنچا ہے۔
سات سال سے جاری سعودی جارحیت کے بعد سے اب تک کسی بھی عمانی وفد کا یہ پہلا دورہ یمن ہے۔
یمن کے خلاف سعودی جارحیت میں عمان شروع ہی سے غیر جانبدار رہا ہے۔