Jun ۰۹, ۲۰۲۱ ۱۲:۰۸ Asia/Tehran
  • صیہونیوں کی اشتعال انگیزی، مسجد الاقصیٰ باب المغاربہ کا نام تبدیل کرنے کی سازش

صہیونیوں نے مسجد الاقصی کا اسلامی تشخص مٹانے کے لئے باب المغاربہ کا نام تبدیل کرنے کے منصوبے پر کام شروع کردیا ہے۔

خود ساختہ صیہونی ریاست کے حکام نے مسجد الاقصیٰ کی اسلامی شناخت ختم کرنے کے لیے تاریخی دروازے باب المغاربہ کا نام تبدیل کرنے کی سازش شروع کردی۔

بتایا جاتا ہے کہ اس سلسلے میں باب المغاربہ جسے مراکشی دروازہ بھی کہا جاتا ہے، اس کا نام تبدیل کرکے باب ہلیل رکھنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔

دوسری جانب فلسطین کے مفتی اعظم شیخ محمد حسین نے فلسطینیوں پر زور دیا ہے کہ وہ مسجد الاقصیٰ کو ایک لمحے کے لیے بھی تنہا نہ چھوڑیں۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق شیخ محمد حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فلسطینی عوام مسجد الاقصیٰ میں آمد ورفت جاری رکھیں اور مسجد کی مرمت کے کام میں خلل نہ آنے دیں۔

ٹیگس