Jun ۱۱, ۲۰۲۱ ۲۰:۴۷ Asia/Tehran
  • غرب اردن اور مشرقی بیت المقدس میں صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں میں جھڑپیں

غاصب صیہونی فوجیوں کے مخاصمانہ اقدامات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے، غرب اردن میں فلسطینیوں پر حملے کیے ہیں۔

المیادین ٹی وی کے مطابق، سیکڑوں فلسطینیوں نے جمعے کے روز غیر قانونی صیہونی بستیوں کی تعمیر کے خلاف غرب اردن کے شہر نابلس میں مظاہرے کیے۔

صیہونی فوجیوں نے غاصبانہ قبضے کے خلاف مظاہرہ کرنے والے پرامن فلسطینیوں ربر کی گولیاں برسائیں اور اشک آور گیس کا بے تحاشہ استعمال کیا ہے جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی زخمی ہو گئے۔ تازہ خبروں میں کہا گیا ہے کہ صہیونی فوجیوں کے حملے میں کم سے ایک فلسطینی شہید ہو گیا ہے۔

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ  غاضب صیہونی فوجیوں نے باب العامود کے علاقے میں مظاہرہ کرنے والے کم سے کم تیس فلسطینیوں کو اغوا کر لیا ہے جس میں ایک درجن کے قریب بچے بھی شامل ہیں۔ الخلیل کے علاقے میں بھی غاصب صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپوں کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے بیت المقدس اور مسجدالاقصی میں غاصب صہیونی حکومت کے اقدامات کی بابت سخت خبردار کیا ہے۔

ٹیگس