افغانستان، سرکاری فورسز کا عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن
افغانستان میں سرکاری فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپوں میں متعدد دہشت گرد مارے گئے۔
افغان سیکورٹی فورسز نے شمالی صوبے قندوز کے 2 اضلاع میں عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے27 عسکریت پسندوں کو ہلاک اور 15 کو زخمی کرنے کی خبر جاری کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق صوبائی پولیس کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ کارروائی کے دوران ایک سیکورٹی اہلکار بھی جاں بحق ہوا ہے ۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ عسکریت پسندوں نے ضلع خان آباد کے وسطی علاقوں کو اپنے کنٹرول میں لینے کی کوشش کی تھی لیکن عسکریت پسندوں کے حملے کو پسپا کر دیا گیا ہے۔
دریں افغانستان کے دارالحکومت کابل کے مغربی علاقے میں 2 بم دھماکوں سے مسافر بسوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور مزید 6 زخمی ہو گئے۔
ادھر افغان طالبان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طالبان انخلاء کرنے والے ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں، افغان سرزمین پر کسی غیر ملکی فوج کی موجودگی ناقابل قبول ہوگی۔
افغان طالبان کے ترجمان نے قطری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی بہانے سے موجود غیر ملکی فوج کو دشمن اور قابض سمجھا جائے گا۔