Jun ۱۶, ۲۰۲۱ ۱۷:۰۸ Asia/Tehran
  • غزہ اور خان یونس میں صیہونی حکومت کا فضائی حملہ

صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے بدھ کی صبح جنوبی شہر غزہ میں فلسطینی استقامتی محاذ کے اڈوں کو نشانہ بنایا ہے

 المیادین کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے جنوبی شہر خان یونس میں بھی استقامتی فورس کے ایک اڈے پرحملہ کیا ۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق ان حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم مالی نقصان ہوا ہے۔

صیہونی حکومت کا دعوی ہے کہ یہ حملےغزہ سے ملحق صیہونی کالونیوں پر آتشیں بالون پھینکے جانے کے جواب میں کئے گئے ہیں ۔ اس سے قبل صیہونی حکومت کے وزیرجنگ نے مقبوضہ بیت المقدس ، غرب اردن اور غزہ کی کشیدہ صورت حال کے بارے میں ایک ہنگامی اجلاس بلایا تھا۔ صیہونیوں نے منگل کو مقبوضہ بیت المقدس میں اشتعال انگیزپرچم ریلی نکالی تھی۔اس کے جواب میں فلسطینیوں نے بھی مقبوضہ بیت المقدس، غرب اردن اور غزہ پٹی میں صیہونیوں کے  اشتعال انگیز اقدام کے خلاف مظاہرے کئے اور اس کی مذمت کی - 

ٹیگس