فلسطین کے حامیوں نے اسرائیلی مال بردار جہاز کو لنگرانداز نہیں ہونے دیا
Jun ۱۶, ۲۰۲۱ ۱۷:۱۴ Asia/Tehran
فلسطین کے حامیوں نے کینیڈا کے پرنس روپرٹ بندرگاہ پر صیہونی مال بردار بحری جہاز کو لنگرانداز نہیں ہونے دیا۔
سی بی ایس ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کے حامی مظاہرین نے صوبہ بریٹش کولمبیا کے شہر پرنس روپرٹ میں مظاہرے کئے اور اسرائیلی مال بردار جہاز کو لنگرانداز ہونے سے روک دیا۔
فلسطین کی حامی کینیڈا کی شخصیات نے اس بندرگاہ پر اکٹھا ہو کر اسرائیل کی زیم کمپنی کے ولانس بحری جہاز کے لنگر انداز ہونے کی سخت مخالفت کی۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ انھوں نے بوٹوں کو روکو نامی مہم کے تحت اس صیہونی بحری جہاز کو روکا ہے ۔ بوٹوں کو روکو نامی مہم کے رہنماؤں نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ ان کا مقصد فلسطینی عوام کے حقوق کی حمایت میں صیہونی حکومت کا مال شمالی امریکہ تک پہنچنے سے روکنا ہے۔