تیل پائپ لائن منصوبے کی مخالفت
Jun ۱۶, ۲۰۲۱ ۲۳:۳۶ Asia/Tehran
صیہونی حکومت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تیل پائپ لائن منصوبے کا مستقبل خطرے میں پڑگیا
خود ساختہ اسرائیلی حکومت کے وزیر ماحولیات نے متحدہ عرب امارات کے تیل پائپ لائن منصوبے کی مخالفت کردی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صہیونی حکومت کے وزیر ماحولیات نے یو اے ای سے تیل پائپ لائن بچھانے کے معاہدے کی منسوخی کا مطالبہ کیا ہے۔
متحدہ عرب امارات نے تیل پائپ لائن بچھانے کیلئے تل ابیب کی سابقہ حکومت سے معاہدہ کیا تھا۔
صہیونی ذرائع کا کہنا ہے کہ معاہدے کی منسوخی سے متحدہ عرب امارات اورصہیونی حکومت کے تعلقات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔