عراق کے شہر صقلاویہ میں امریکی کانوائے پر حملہ
عراقی صوبے الانبار میں امریکی فوجی کانوائے پر حملے میں دو فوجی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبے الانبار کے شہر صقلاویہ میں ایک امریکی فوجی کانوائے پر حملہ ہوا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ سڑک کے کنارے نصب ایک بم اس وقت زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جب ایک امریکی فوجی کانوائے وہاں سے گزر رہا تھا۔
اس حملے میں ای ایف پی قسم کا بم استعمال کیا گیا کہ جس کے نتیجے میں دو امریکی فوجی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
مذکورہ فوجی کانوائے صوبہ الانبار میں واقع عین الاسد فوجی اڈے کی طرف جارہا تھا کہ صقلاويہ کے نزدیک پہلے سے نصب شدہ ایک بم کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں کم از کم دو فوجی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
امریکی فوجی کانوائے پر یہ حملے ایک ایسے وقت انجام پایا ہے کہ جب امریکہ عراقی حکومت کے ساتھ اپنے مذاکراتی عمل کو طول دے کر اس ملک میں اپنی غیر قانونی فوجی موجودگی کی مدت کو بڑھانا چاہتا ہے۔