Jun ۲۱, ۲۰۲۱ ۲۳:۵۸ Asia/Tehran
  • مصر، میں بس اور مال گاڑی کے درمیان تصادم

مصر، قاہرہ کے جنوب میں مال گاڑی اور مسافر بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں متعدد افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

مفارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں مزدوروں کو لے جانے والی بس اور مال گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں کم از کم 4 افراد جاں بحق اور26 زخمی ہوگئے ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ یہ حادثہ قاہرہ کے جنوب میں واقع شہر حلوان کے علاقے کفرعلو میں پیش آیا جس کے دوران کوئلہ لے جانے والی ایک مال گاڑی مسافربس سے ٹکراگئی۔

رواں سال کے اپریل کے مہینے میں قاہرہ سے منصورہ جانے والی ایک ٹرین کے الٹ جانے کا واقعہ پیش آيا تھا کہ جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 109 زخمی ہوگئے تھے۔

جبکہ اپریل کے مہینے میں ہی دو ٹرینوں کے درمیان تصادم میں کم ازکم 32 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے، یہ حادثہ دریائے نیل کے مغربی ساحل پر واقع علاقے سوہاج میں پیش آيا تھا، اس واقعے 66 افراد زخمی ہوئے تھے۔

حالیہ چند ماہ کے دوران پے درپے کئی بڑے حادثات نے مصرکے سیاسی و سماجی ماحول کو متاثر کررکھا ہے۔

جاپان کے مال بردار بحری جہاز کے ریت میں دھنس جانے کے سبب نہر سوئز کی بندش، دو ٹرینوں کے درمیان تصادم، قاہرہ میں 10 منزلہ عمارت کا اچانک منہدم ہوجانا کہ جس میں 20 افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے، ٹرین کی بوگیوں کا الٹ جانا ایسے واقعات ہیں جو گزشتہ چند ماہ کے دوران مصر کے طول و عرض میں رونما ہوئے ہیں۔

 

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں 

 

ٹیگس