Jun ۲۲, ۲۰۲۱ ۰۷:۳۳ Asia/Tehran
  • داعش کا قصاب عراق میں ہلاک

حشد الشعبی نے کہا ہے کہ داعش کا خطرناک دہشتگرد جو قصاب کے نام سے مشہور تھا عراق کے شہر دیالی میں اپنے انجام کو پہنچا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق حشد الشعبی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بعقوبہ کے شمال مشرقی علاقے سے 45 کیلو میٹر دور المقدادیہ کے گردو نواح میں حشد الشعبی کی ایک کارروائی میں داعش کا قصاب اسامه الناحر مارا گیا۔ اس کارروائی میں داعش کا ایک اور دہشتگرد بھی ہلاک ہوا۔ اس رپورٹ کے مطابق داعش کے قصاب کی ہلاکت داعش کیلئے بہت بڑا نقصان شمار ہوتا ہے۔

عراق میں داعش دہشت گردوں نے ایک بار پھر سراٹھانے کی کوشش کی ہے اور وہ منظم ہو رہے ہیں جبکہ ان دہشت گرد عناصر کے خلاف عراق کی سیکورٹی فورسز بھی مختلف علاقوں میں کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ عراق میں دو ہزار سترہ میں داعش دہشت گرد گروہ کی شکست کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اس ملک کے بعض علاقوں میں داعش سے وابستہ کچھ دہشت گرد عناصر روپوش ہیں جو موقع ملنے پر دہشت گردانہ حملے کر کے عراقی عوام میں خوف و ہراس پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاہم عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس  حشد الشعبی نے داعش دہشت گرد گروہ کے ان باقی بچے عناصر کا صفایا کرنے کے لئے بھی کارروائی شروع کر رکھی ہے۔

ٹیگس