ایران اور حزب اللہ سے اچھے تعلقات ہیں: فلسطینی رہنما
Jun ۲۴, ۲۰۲۱ ۱۸:۲۷ Asia/Tehran
تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران اور حزب اللہ کے ساتھ اس تحریک کے تعلقات بہت اچھے ہیں۔
تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے موریتانیہ کے اعلی حکام سے ملاقات میں کہا کہ فطری طور پر ایران اور حزب اللہ کے ساتھ ہمارے تعلقات بہت اچھے ہیں اور یہ تعلقات اسٹریٹیجک تعلقات کے دائرے میں ہیں۔
اسماعیل ہنیہ نے ایران کی جانب سے تحریک حماس کی حمایت کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ ایران بڑے پیمانے پر استقامت کی حمایت و مدد کرتا ہے اور یہ حمایت بلاشرط اور بلا کسی امید کے جاری ہے۔
حماس کے سیاسی شعبے کے رکن موسی ابومرزوق نے بھی اعلان کیا ہے کہ حماس کا اعلی سطحی وفد جو موریتانیہ کے دورے پر تھا، بدھ کی شام اس ملک کے اعلی حکام اور سیاسی پارٹیوں و عوامی گروہوں کے رہنماؤں سے ملاقات وگفتگو کے بعد موریتانیہ سے روانہ ہو چکا ہے۔