Jun ۲۵, ۲۰۲۱ ۱۸:۵۴ Asia/Tehran
  • یمن کو تسلیم کرلیا جانا اس کی استقامت و کامیابیوں کا نتیجہ ہے: محمد الحوثی

یمن کی قومی سالویشن حکومت کے سینئر عہدیدار محمد علی الحوثی نے کہا ہے کہ یمن اپنی طاقت و توانائی اور استقامت کی بدولت کامیاب ہوا ہے اور اس نے اپنی خود مختاری اور قانونی حیثیت کو دنیا سے تسلیم کرالیا ہے۔

المیادین کی رپورٹ کے مطابق یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے چیئرمین محمد علی الحوثی نے امریکی خصوصی ایلچی کے اس بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہ واشنگٹن نے انصاراللہ تحریک کو قانونی طور پر تسلیم کر لیا ہے، کہا ہے کہ یمن اپنی طاقت و توانائی اور استقامت کی بدولت کامیاب ہوا ہے اور اس نے آزادی حاصل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کو چاہئے کہ یمنی قوم کو جارحیت کا نشانہ بنانے اور اس قوم کا محاصرہ جاری رکھنے سے باز آجائے۔

 یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے چیئرمین محمد علی الحوثی کہا کہ عالمی برادری کو چاہئے کہ یمنی قوم کے سلسلے میں منصفانہ طریقہ اختیار کرے اور یمن پر جارحیت بند اور اس ملک کا محاصرہ ختم کرائے۔

واضح رہے کہ یمن کے امور میں امریکی خصوصی ایلچی ٹم لنڈر کنگ نے جمعرات کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ واشنگٹن نے یمن کی انصاراللہ تحریک کو ایک قانونی فریق اور گروہ کی حیثیت سے تسلیم کر لیا ہے۔

ٹیگس