Jun ۲۷, ۲۰۲۱ ۰۸:۰۷ Asia/Tehran
  • عراق میں دہشتگرد امریکی فوجی کاروانوں پر حملہ

عراق میں دہشتگرد امریکی فوج کے کاروانوں کو ایک بار پھر نشانہ بنایا گیا ہے۔

صابرین نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے دو علاقوں حلہ اور دیوانیہ میں دہشتگرد امریکی فوج کے دو کاروانوں کو حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ یہ حملے کیسے گئے گئے اوران حملوں میں ہونے والے جانی نقصان کے بارے میں ابھی تک کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔

گذشتہ مہینوں کے دوران عراق میں امریکی فوجیوں کے لئے اسلحے اور فوجی ساز و سامان پہنچانے والے کاروانوں پر جو زیادہ تر شام اور کویت کی سرحدوں سے عراق میں داخل ہوتے ہیں حملوں میں اضافہ ہوا ہے ۔

عراقی عوام اپنے ملک سے دہشتگرد امریکی فوجیوں کے انخلاء کا مطالبہ کررہے ہیں اور اس ملک کی پارلیمنٹ بھی امریکی فوجیوں کے انخلا کا بل پاس کر چکی ہے ۔

ٹیگس