طالبان کبھی بھی اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوں گے: عبداللہ عبداللہ
افغانستان کی قومی مصالحتی کونسل کے سربراہ کا کہنا ہے کہ طالبان جنگ کے ذریعے کبھی بھی اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔
عبداللہ عبداللہ نے اتوار کو کہا کہ اگر طالبان جنگ کا راستہ اختیار کریں اور یہ خیال کریں کہ جنگ کے ذریعے حکومت حاصل کر لیں کے تو وہ جان لیں کہ ہرگز اپنے اس مقصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔
افغانستان کی مصالحتی کونسل کے اس اعلی عہدیدار نے مزید کہا کہ ملک کے عوام امن کے خواہاں ہیں اور میدان جنگ میں جو کچھ ہو رہا ہے اس پر توجہ دیئے بغیر طالبان کے ساتھ گفتگو کا دروازہ کھلا رکھنا چاہئے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایک پرامن راہ حل موجود ہونا چاہئے اور اگر جنگ جاری رہی تو عوام کی تکلیفیں اور پریشانیاں جاری رہنے کا خطرہ موجود ہے، لیکن طالبان اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔
افغانستان کی مصالحتی کونسل کے سربراہ کے یہ بیانات ایسے عالم میں سامنے آئے ہیں کہ افغان صدر محمد اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ گزشتہ جمعرات کو امریکہ کے دورے پر گئے تھے اور ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات واپس آئے ہیں۔