Jun ۲۸, ۲۰۲۱ ۱۹:۴۹ Asia/Tehran
  • ایک اور سعودی شہزادے اور سینئر کمانڈر کو سزائے موت سنا دی گئی

سعودی عرب کی فوجی کونسل نے سعودی عرب کے خلاف بغاوت کی کوشش کے الزام میں سعودی فوج کے سینئر کمانڈر فھد بن ترکی بن عبدالعزیز کو سزائے موت سنائی ہے۔

پرشین گلف اسٹڈیز سینٹر نے سعودی شہزادے فہد بن ترکی بن عبدالعزیز سے وابستہ افراد کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ فوجی کونسل نے فہد بن ترکی کو خیانت اور ملک سلمان اور ولیعھد و وزیر دفاع محمد بن سلمان کے خلاف بغاوت کی کوشش کے الزام میں مقدمہ چلا کر انہیں پھانسی کی سزا سنائی ہے۔

پرشین گلف اسٹڈیز سنٹر نے اعلان کیا ہے کہ ریاض کے ایک سابق سینئر عہدیدار سے موصول ہونے والے پیغام کی بنیاد پر فھد بن ترکی، ان کے بیٹے اور الجوف علاقے کے ڈپٹی گورنر جنہیں گزشتہ برس ستمبر کے مہینے میں بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، پھانسی کی سزا سنا دی گئی ہے۔

فہد بن ترکی نے امریکہ اور برطانیہ میں اسپیشل آپریشن کی ٹریننگ حاصل کی تھی اور انیس سو بیاسی میں سعودی فوج میں داخل ہوئے تھے۔ فھد بن ترکی گزشتہ برس اپنی معزولی اور گرفتاری سے پہلے جنرل کے عہدے تک پہنچ گئے تھے۔

سعودی عرب کے شاہ عبداللہ کی موت کے بعد موجودہ ولیعھد محمد بن سلمان کی سربراہی میں سعودی حکومت میں موجود بدعنوانی کے خاتمے کے لئے چلائی جانے والی مہم کے بہانے ملک عبداللہ کے تقریبا تمام بیٹوں کو گرفتار کر کے ان کے اثاثے ضبط کر لئے گئے تھے۔

 

ٹیگس