Jun ۳۰, ۲۰۲۱ ۱۶:۴۲ Asia/Tehran
  • مقبوضہ جولان میں اقوام متحدہ کی امن فورسز کی تعیناتی مشکل کا حل نہیں، ہم اُسے آزاد کرائیں گے: شام

شام کے وزیر خارجہ نے مقبوضہ علاقے جولان کو واپس لئے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ جولان کو واپس لینا شام کا حق ہے۔

شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد نے اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل ژان پیر لاکروا اور مغربی ایشیا نیز ایشیا اور بحرالکاہل کے امور میں اقوام متحدہ کے معاون محمد خالد سے ملاقات میں کہا ہے کہ امن محافظ فوجیوں کی موجودگی یا تعیناتی اسرائیل کے غاصبانہ قبضے جیسی مشکلات کی راہ حل نہیں بن سکتی۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی امن فورسز کو مقبوضہ جولان میں سلامتی کونسل کی قرارداد کے مطابق اپنے فرائض پر عمل کرنا ہو گا۔

شامی وزیر خارجہ نے کہا کہ جولان اور اس علاقے میں اسرائیل کے جارحانہ اقدامات کے بارے میں شام کی حکومت کا موقف مکمل واضح ہے۔ انہوں نے شام کے مقبوضہ علاقے جولان کے بارے میں امریکی حکومت کے حالیہ بیان کو بھی اقوام متحدہ کی قراردادوں سے چشم پوشی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی۔

ٹیگس