Jul ۰۱, ۲۰۲۱ ۱۹:۴۲ Asia/Tehran
  • افغانستان کی بقا کے بارے میں عبداللہ عبداللہ کا انتباہ

افغانستان کی اعلی قومی مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ نے افغانستان کی بقا کو درپیش خطرات کے بارے میں انتباہ دیا ہے۔

عبداللہ عبداللہ نے صدارتی محل میں افغانستان کی اعلی قومی مصالحتی کونسل کی قیادتی کمیٹی کے چھٹے اجلاس میں افغانستان کی بقا کے سلسلے میں انتباہ دیتے ہوئے اس ملک کے سیاسی نظام کی حمایت میں ایک ساتھ اٹھ کھڑے ہونے پر زور دیا۔

 افغانستان کی اعلی قومی مصالحتی کونسل کے سربراہ نے اس ملک میں قیام امن کے لئے قطر اور اقوام متحدہ کی ثالثی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مذاکراتی وفد نے قیام امن کی کوشش میں کوئی بھی کوتاہی نہیں کی ہے۔

 افغانستان بالخصوص شمالی صوبوں میں جنگ اور جھڑپوں میں شدت اور طالبان کی حالیہ پیشقدمی سے افغانستان کے عوام میں سخت تشویش پیدا ہو گئی ہے۔ 

افغانوں کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں بیرونی ممالک بالخصوص امریکہ کی مداخلتوں نے امن مذاکرات کو تعطل کا شکار بنا دیا ہے۔ 

ٹیگس