Jul ۰۵, ۲۰۲۱ ۰۸:۱۳ Asia/Tehran
  • عراق میں امریکی فوجی کانوائے پر حملہ

بغداد میں امریکی فوجی کانوائے پر ایک بار پھر حملہ ہوا ہے۔

صابرین نیوز کی رپورٹ کے مطابق آج صبح سویرے عراق کے علاقے سریع‌الشعله میں ایک امریکی فوجی کانوائے پر حملہ ہوا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ سڑک کے کنارے نصب ایک بم اس وقت زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جب ایک امریکی فوجی کانوائے وہاں سے گزر رہا تھا۔

کل بھی بغداد میں امریکی فوجی کانوائے پر حملہ ہوا تھا۔

ابھی تک اس واقعہ میں ہونے والے جانی نقصانات کی تفصیل سامنے نہیں آئی ہے ۔

اس حملے کی ابھی تک ذمہ داری کسی بھی گروہ نے قبول نہیں کی۔

عراق میں موجود دہشتگرد امریکی فوج کے اڈوں اور قافلوں کو گزشتہ مہینوں میں کئی بار حملوں کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔عراقی عوام، اپنے ملک سے دہشتگرد امریکی فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ کررہے ہیں اور اس ملک میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس کی امریکی دہشت گرداںہ حملے میں شہادت کے بعد عراقی پارلیمنٹ بھی اس حوالے سے ایک بل کو منظور کر چکی ہے ۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کریں 

 

ٹیگس