یمن پر سعودی اتحاد کی جارحیت جاری
Jul ۰۶, ۲۰۲۱ ۰۸:۲۵ Asia/Tehran
جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبوں مآرب اورالبیضا میں ایک بار پھر رہائشی علاقوں کو اپنی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبوں مآرب اورالبیضا کو 13 مرتبہ اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا۔ ابھی تک ممکنہ نقصانات کے بارے میں کوئی رپورٹ نہیں ملی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ 6 برس سے یمن پر سعودی عرب کی جاری وحشیانہ جارحیت میں اب تک ہزاروں یمنی شہری شہید و زخمی ہو چکے ہیں جبکہ لاکھوں عام شہری بے گھر ہوئے ہیں اور یمن کی 80 فیصد بنیادی تنصیبات تباہ ہو چکی ہیں۔
اس جارحیت کے باوجود سعودی اتحاد اب تک یمن میں اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کر سکا ہے۔