Jul ۰۷, ۲۰۲۱ ۲۱:۴۵ Asia/Tehran
  • الحدیدہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کے ایک سو چوراسی واقعات

یمنی فوج نے اعلان کیا ہے کہ جارح سعودی عرب اور اس کے زرخرید ایجنٹوں نے صوبہ الحدیدہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ایک سو چوراسی بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔

یمنی فوج کے آپریشنل ہیڈکوارٹر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جارح سعودی اتحاد نے یمن میں مختلف اہداف پر ایک سو اکیس بار فائرنگ اورمتعدد بارتوپوں سے گولہ باری کے ساتھ ہی سترہ بار ڈرون طیاروں کے ذریعے جاسوسی کی کارروائیاں انجام دیں اور یوں ایک بار پھر الحدیدہ جنگ بندی معاہدے کو پامال کیا۔

 سوئیڈن میں ریاض اور صنعا کے وفود کے درمیان الحدیدہ جنگ بندی سمجھوتے پر اٹھارہ دسمبر دوہزاراٹھارہ سے عمل درآمد شروع ہوا تھا تاہم سعودی اتحاد ہر روز اس کی خلاف ورزی کرتا ہے۔

 یمن کے امن مذاکرات کا چوتھا دور یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی مندوب مارتین گریفیتھس کی سربراہی میں اسٹاکھوم میں چھے دسمبر دوہزاراٹھارہ کو شروع ہوا تھا اور تیرہ دسمبر کو یمن کے صوبہ الحدیدہ میں جنگ بندی سمجھوتے پر اختتام پذیرہوگیا تھا۔

 یمن میں جنگ ختم کرنے کے لئے اب تک کئی اقدامات انجام پا چکے ہیں لیکن سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی خلاف ورزیوں اور رخنہ اندازیوں کی بنا پر ناکام رہے ہیں ۔  

ٹیگس