Jul ۰۸, ۲۰۲۱ ۲۲:۱۳ Asia/Tehran
  • عین الاسد پرحملہ، نقصانات چھپانے کی کوشش، تحقیقاتی ٹیم کو چھاونی میں جانے کی اجازت نہیں

امریکی فوجیوں نے عین الاسد چھاونی میں تفتیش کرنے والے گروہ کا داخلہ روک دیا ہے۔

 عراق کی عین الاسد چھاونی میں امریکی ٹھکانوں پر راکٹ حملوں کے بعد میڈیا ذرائع نے رپورٹ دی تھی کہ امریکی فوجیوں نے عین الاسد چھاونی میں تفتیش کرنے کے لئے جانے والے ایک تفتیشی ٹیم کو چھاونی میں جانے کی اجازت نہیں دی۔

یہ ٹیم اس بات کی تفتیش کرنے گئ تھی کہ حالیہ راکٹ حملوں کے بعد عین الاسد چھاونی کو کتنا نقصان پہنچا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبہ الانبار میں واقع عین الاسد چھاونی پر وسیع پیمانے پر حملے کے بعد امریکی فوجیوں نے ایک تفتیشی ٹیم کو چھاونی میں جانے سے روک دیا۔

ایک سیکورٹی ذریعے نے جمعرات کو المعلومہ ویب سائٹ کو بتایا کہ عین الاسد چھاونی میں راکٹ حملے سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کے لئے ایک  اعلی سطحی سیکورٹی ٹیم گئی تھی لیکن امریکی فوجیوں نے مذکورہ ٹیم کو چھاونی میں جانے کی اجازت نہیں دی۔

اس بارے میں سیکورٹی ذریعے کا کہنا ہے کہ امریکی فوجیوں کی جانب سے مذکورہ ٹیم کو چھاونی میں جانے کی اجازت نہ دینے سے پتہ چلتا ہے کہ راکٹ حملوں سے کافی جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں

ٹیگس