Jul ۱۱, ۲۰۲۱ ۱۸:۲۲ Asia/Tehran
  • یمن؛ سعودی اتحاد کی جارحیت، ایک دن میں ایک سو تینتیس بار الحدیدہ جنگ بندی کی خلاف ورزی

یمنی فوج کی آپریشنل کمانڈ نے کہا ہے کہ صوبہ الحدیدہ میں سعودی اتحاد کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

یمنی فوج کی آپریشنل کمانڈ نے اعلان کیا ہے کہ جارح سعودی اتحاد نے گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران صوبہ الحدیدہ میں ایک سو تینتیس بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔ یمنی فوج کے مطابق جارح سعودی اتحاد اور اس کے ایجنٹوں نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران متعدد بار فضا میں جاسوس ڈرون طیارے بھیجے، نومیزائل اور مارٹر فائر کئے اورایک سو بار فائرنگ کرکے الحدیدہ جنگ بندی معاہدے کو پامال کیا۔

دوسری جانب یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کی مذاکراتی ٹیم نے زور دے کر کہا ہے کہ امریکہ ، جنگ یمن میں داعش اور القاعدہ دہشتگردوں کا ساتھ دے رہا ہے اور یمنی عوام کے خلاف لڑ رہا ہے۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمنی حکومت کی مذاکراتی ٹیم کے رکن عبدالملک العجزی نے اتوار کو بحران یمن میں امریکہ کے دوہرے رویے کو سخت ہدف تنقید بنایا اور زور دے کر کہا کہ جنگ کو بھڑکانے کے لئے امریکی بیانات سے امن کے بارے میں واشنگٹن کے دعوے جھوٹے ثابت ہورہے ہیں۔ العجزی نے کہا کہ امریکی ایلچی نے وہی پیش کیا ہے جو سعودی عرب کہتا ہے اور اب یمن جنگ ختم ہونے کے بارے میں بائیڈن کے انتخابی نعرے سنائی نہیں دیتے۔

ٹیگس