حزب اللہ کے جیالوں نے ایسے شکار کیا تھا اسرائیلی فوجیوں کا، جاری کیا ویڈیو
Jul ۱۴, ۲۰۲۱ ۱۰:۰۰ Asia/Tehran
حزب اللہ لبنان نے جولائی 2006 مین اسرائیلی فوجیوں کو قیدی بنانے کا ویڈیو جاری کیا ہے۔
حزب اللہ لبنان نے اسرائلی کے خلاف الوعد الصادق آپریشن شروع کیا تھا اور اسی کا ویڈیو جاری کیا ہے۔
المیادین چینل نے رپورٹ دی ہے کہ حزب اللہ کے وار میڈیا سینٹر نے 12 جولائی 2006 کو حزب اللہ کے فوجی آپریشن کا ویڈیو جاری کیا ہے۔ یہ آپریشن جنوبی لبنان کے خلہ وردہ علاقے میں انجام پایا تھا۔
سوشل میڈیا صارفین نے ٹوئٹر پر یہ ویڈیو جاری کیا ہے۔
12 جولائی 2006 میں حزب اللہ لبنان کے ہاتھوں دو اسرائیلی فوجیوں کو قیدی بنائے جانے کے آپریشن کے بعد حزب اللہ اور صیہونی فوج کے درمیان جنگ شروع ہوگئی تھی جو 33 دنوں تک جاری تھی۔ اس جنگ میں 1200 سے زائد لبنانی جاں بحق ہوئے تھے جن میں زیادہ تر عام شہری تھے۔ اس جنگ میں 160 سے زائد اسرائیلی ہلاک ہوئے تھے جن میں زیادہ تر فوجی شامل تھے۔