برطانیہ نے طالبان حکومت میں اپنی دلچسپی ظاہر کی
برطانیہ نے کہا ہے کہ اگر طالبان افغانستان کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیتے ہیں تو ہم اُن کے ساتھ کام کرنے کے لءے آمادہ ہیں۔
اطلاعات کے مطابق برطانوی وزیرِ جنگ بین ویلس کا کہنا ہے کہ طالبان نے افغانستان میں حکومت بنائی تو ان کے شانہ بشانہ کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔
ایک مقامی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے برطانوی وزیرِ جنگ بین ویلس نے دعوا کیا کہ عالمی برادری کے پاس اس کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔
برطانوی وزیرِ جنگ کا کہنا ہے کہ افغان حکومت نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی تو تعلقات پر نظرِ ثانی کریں گے۔
بین ویلس نے زور دیا کہ طالبان اور افغان صدر اشرف غنی افغانستان کے استحکام کے لیے مل کر کام کریں۔
خیال رہے کہ دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے بہانے امریکی سرکردگی میں بیس سال تک افغانستان پر قابض رہنے والی غیر ملکی فوج میں برطانوی فوجی بھی شامل تھے جو افغان عوام کے خلاف انجام پانے والے ہولناک جرائم میں امریکی دہشتگردوں کے شانہ بشانہ رہے اور بڑے پیمانے پر افغان عوام کے قتل عام اور انکے ملک کی تباہی میں وسیع کردار ادا کیا۔