Jul ۱۶, ۲۰۲۱ ۰۰:۵۲ Asia/Tehran
  • امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی مداخلت نے صورتحال کشیدہ بنادی

لبنان میں کابینہ کی تشکیل میں ناکامی کے بعد نامزد وزیراعظم سعد حریری کے حامیوں اور سلامتی کے اداروں کے درمیان جھڑپوں کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

بیروت سے ہمارے نمائندے کے مطابق، جمعرات کی شام سعدحریری کی جانب سے کابینہ کی تشکیل سے دستبرداری کے اعلان کے بعد ان کی جماعت المستقبل کے کارکنوں نے بیروت کی بعض سڑکوں کو بند کردیا اور پولیس اور فوج  سے الجھ پڑے۔ اس دوران ہونے والی جھڑپوں میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

صیدا، صور، نبطیہ، عکا، طرابلس ، زحلہ اور بعلبک  سے بھی ایسے مظاہروں اور سڑکوں اور خیابانوں کو بند کیے جانے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

 لبنان کے سیکورٹی اداروں نے ملک کی سیاسی صورتحال سے ناجائز فائدہ اٹھانے والوں کو سخت خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے اور عوامی املاک کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

بعض سیاسی تجزیہ نگار، لبنان کے اندرونی معاملات میں امریکی، سعودی اور فرانسیسی سفیروں کی مداخلت کو موجودہ سیاسی کشیدگی اور  بدامنی کی اصل وجہ قرار دے رہے ہیں۔

 

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں

ٹیگس