یمن کے صوبے مآرب پر سعودی اتحاد کے شدید حملے
جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبے مآرب میں ایک بار پھر رہائشی علاقوں کو اپنی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔
یمن کے المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صوبہ مآرب کے رحبہ علاقے کو 6 مرتبہ اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا۔ ابھی تک ممکنہ نقصانات کے بارے میں کوئی رپورٹ نہیں ملی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے نجران کے سرحدی علاقے البقع پر بھی بمباری کی۔
در ایں اثناء گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے 145 مرتبہ الحدیدہ پر حملہ کر کے ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ 6 برس سے یمن پر سعودی عرب کی جاری وحشیانہ جارحیت میں اب تک ہزاروں یمنی شہری شہید و زخمی ہو چکے ہیں جبکہ لاکھوں عام شہری بے گھر ہوئے ہیں اور یمن کی 80 فیصد بنیادی تنصیبات تباہ ہو چکی ہیں۔
اس جارحیت کے باوجود سعودی اتحاد اب تک یمن میں اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کر سکا ہے۔