Jul ۱۸, ۲۰۲۱ ۰۹:۲۱ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

صیہونیوں حکومت کے غیر قانونی و انسانی اقدامات کے خلاف مظاہرہ کرنے والے فلسطینیوں پر صیہونی فوجیوں کے حملے میں سو سے زائد فلسطینی زخمی ہو گئے۔

غاصب صیہونی فوج نے مغربی کنارے میں یہودی آباد کاری کے لیے قائم غیر قانونی بستیوں کے خلاف مظاہرے میں حصہ لینے والے 108 فلسطینیوں کو زخمی کر دیا۔ فلسطینی مسلمان غرب اردن کے مختلف علاقوں میں غیرقانونی صہیونی آباد کاری کے خلاف مسلسل مظاہرے کر رہے ہیں۔

صیہونی فوجیوں نے ربرکی گولیوں اور آنسو گیس سے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی۔ اس تشدد کے نتیجے میں 108 فلسطینی زخمی ہوئے ، ان میں سے 68 ربر کی گولیوں کا نشانہ بنے اور درجنوں گیس سے متاثر ہوئے۔

زخمیوں کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج نے صحافیوں کو بھی براہ راست ربر کی گولیوں سے نشانہ بنایا جن میں ایک صحافی کی ٹانگ میں 3 گولیاں لگی۔

واضح رہے کہ بعض عرب حکام کی جانب سے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات قائم کئے جانے کے بعد سے غیرقانونی صیہونی آبادکاری کا عمل مزید تیزی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔

ٹیگس