Jul ۱۸, ۲۰۲۱ ۱۹:۰۴ Asia/Tehran
  • مسجد الاقصی پر حملے کا اشتعال انگیز فرمان

غاصب صیہونی حکومت کے وزیراعظم نے صیہونی انتہا پسندوں کو مسجد الاقصی پر حملہ کرنے کا حکم دے دیا۔

رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے وزیراعظم نفتالی بینٹ نے اتوار کے روز اسرائیل کی اندرونی سلامتی کے وزیر اور مسلح افواج کے انسپیکٹر جنرل کے ہمراہ مسجد الاقصی کا معائنہ کیا اور سیکورٹی کی صورت حال کا جائزہ لیا اور صیہونی انتہا پسندوں کی جانب سے مسلمانوں کے قبلہ اول کو مسلسل جارحیت کا نشانہ بنائے جانے کی ہدایات جاری کیں۔

دسیوں صیہونی انتہا پسندوں نے اتوار کے روز ہیکل سلیمانی کی مسماری کی اپنی اعلان کردہ سالانہ تاریخ کے موقع پر مسجد الاقصی کو جارحیت کا نشانہ بنایا۔

دوسری جانب فلسطین کی وزارت اوقاف نے اعلان کیا ہے کہ اتوار کے روز تقریبا پانچ سو صیہونی انتہا پسندوں نے صیہونی سیکورٹی اہلکاروں کی حمایت سے مسجد الاقصی میں داخل ہو کے مسلمانوں کے اس مقدس مقام کی بے حرمتی کی جبکہ مقامی ذرائع‏ نے حملہ آور صیہونیوں کی تعداد نو سو تک بتائی ہے۔

مسجد الاقصی کی انتظامیہ کے سربراہ عمر الکسوانی نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کی پولیس نے فلسطینی نمازیوں کو منتشر کرنے کے لئے صوتی دھماکے آنسو گیس نیز ربڑ کی گولیوں کا استعمال کیا۔

 

ٹیگس