عراقی رضاکار فورس پر امریکی حملے کے دعوے کی سچائی+ ویڈیو
Jul ۱۹, ۲۰۲۱ ۰۷:۴۸ Asia/Tehran
کچھ میڈیا ذرائع نے یہ دعوی کیا ہے کہ امریکی ڈرون طیارے نے گزشتہ روز شام کے سرحدی علاقے پر عراقی رضاکار فورس کی گاڑی کو نشانہ بنایا لیکن عراقی رضاکار فورس کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ رضاکار فورس پر کوئی امریکی حملہ نہيں ہوا۔
عراقی رضاکار فورس کے کمانڈر نے صوبہ الانبار میں شام-عراق سرحدی علاقے میں رضاکار فورس پر حملے کی خبروں کو مسترد کر دیا۔
فارس نیوز ایجنسی کے مطابق عراقی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے کمانڈر قاسم مصلح نے ان خبروں کے بر خلاف کہا کہ علاقے میں سیکورٹی پوری طرح قائم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے فوجی ملک کی سرحدوں کی حفاظت، دہشت گردوں کا تعاقب کرنے اور بجلی ٹاور کی حفاظت کی ذمہ داری پر عمل کر رہے ہیں۔