Jul ۲۰, ۲۰۲۱ ۰۷:۵۱ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت کو فلسطینیوں کا انتباہ، معرکہ

جہاد اسلامی: " سیف القدس" معرکہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے، ہم مسجد الاقصی کے دفاع کے لئے آمادہ ہيـں۔

جہاد اسلامی فلسطین نے یوم عرفہ کے موقع پر مسجد الاقصی کی ہتک حرمت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معرکہ سیف القدس ابھی ختم نہیں ہوا ہے اور ملت فلسطین پوری طرح سے اس مقدس مقام کی حفاظت اور دفاع کے لئے تیار ہے۔

صفا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جہاد اسلامی فلسطین کے ترجمان طارق سلمی نے کہا ہے کہ یوم عرفہ اور عید الاضحی جیسے مقدس ایام میں صیہونیوں کو مسجد الاقصی میں جانے کی اجازت دیئے جانے پر دشمن کا اصرار دنیا کے تمام مسلمانوں کی توہین اور اہانت کے مترادف ہے۔

طارق سلمی نے کہا کہ اس طرح کے مخاصمانہ اقدامات کا اصل مقصد حالات میں بگاڑ پیدا کرنا ہے اور صہیونیوں کی یہ پالیسی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مخاصمت پر مبنی صیہونزم کا سامراجی ایجنڈہ انتہائی خطرناک ہے اور ان کی اس طرح کی مخاصمانہ پالیسیوں اور اقدامات کو طاقت کے ذریعے ہی لگام دی جا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ فلسطین میں یوم عرفہ کے موقع پر دسیوں غیرقانونی آبادکار صیہونی پولیس کی نگرانی ميں مسجد الاقصی میں داخل ہوئے اور وہاں موجود فلسطینی نمازیوں کو جبری طور پر مسجد سے مسجد الاقصی سے باہر نکال دیا، جبکہ مزاحمت کرنے پر متعدد نمازیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

ٹیگس