Jul ۲۱, ۲۰۲۱ ۰۹:۰۲ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت کی خباثت کے باعث غزہ والوں کی عید کسمپرسی میں گزری: فلسطینی تنظیم

 فلسطینی استقامت نے غزہ کے عوام کے تعلق سے ریڈلائن پار کئے جانے کی بابت تل ابیب کو سخت انتباہ دیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے لئے فلسطینی استقامت نے ایک تازہ پیغام جاری کیا ہے جس میں غزہ کے خلاف تل ابیب رام اللہ کی سازش کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ غزہ کے نادار اور ضرورت مندوں کے لئے قطر کی امداد میں رکاوٹ اور محمود انتظامیہ کی جانب سے سماجی امور کے لئے بجٹ کی ادائگی میں تاخیر کے سبب اس سال عید الاضحی انتہائی کسمپرسی کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

 بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی استقامت نے ثالثی کرنے والوں کے ذریعے صیہونی حکومت کو ریڈ لائن پار کرنے، خصوصا بیت المقدس شہر اور غزہ کی صورتحال کی بابت سخت انتباہی پیغام ارسال کیا ہے۔

فلسطینی استقامت کی جانب سے یہ پیغام قطر کی جانب سے امداد بھیجے جانے کی کوششوں میں ناکامی اور غزہ کے سماجی امور کے لئے بجٹ کی عدم تخصیص کے بعد جاری کیا گیا ہے۔

اس بیان کے مطابق صیہونی حکومت نے 2 ماہ سے فلسطین کے ایک لاکھ گھرانوں کے لئے قطر کی جانب سے ارسال کی جانے امداد پر یہ کہہ کر پابندی لگا رکھی ہے کہ اس امداد میں سے کچھ حصہ حماس کو بھی ملے گا۔

ٹیگس