Jul ۲۲, ۲۰۲۱ ۰۹:۴۵ Asia/Tehran
  • شام پر امریکی جارحیت میں تین افراد کے مارے جانے کی خبر

شمال مشرقی شام کے شہر الحسکہ پر امریکی فضائی حملے میں کم سے کم تین افراد کے مارے جانے کی خبر ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کے مطابق دہشت گرد امریکی فوج سینٹ کام کے ایک ہیلی کاپٹر نے الحسکہ کے علاقے جاموس میں اس گھر کو نشانہ بنایا جسے اس کے حمایت یافتہ مسلح گروپ کرد ڈیموکریٹک فورسز نے اپنے محاصرے میں لے رکھا تھا۔ 

اس حملے میں کم سے کم تین افراد کے مارے جانے کی خبریں موصول ہوئیں تاہم حملے کی مزید تفصیلات ابھی سامنے نہیں آسکی ہیں۔

شام میں امریکی آلہ کار کے طور پر کام کرنے والے دہشت گرد گروہ داعش کی شکست کی بعد امریکہ نے براہ راست اپنی فوجیں وہاں اتاریں جو داعش کے بجائے اب کرد ڈیموکریٹ فورسز کے ساتھ مل کر شام کا تیل اور دیگر قدرتی ذخائر لوٹنے کے علاوہ اس ملک کے بے گناہ شہریوں کا قتل عام بھی کر رہی ہیں۔

دمشق حکومت بارہا کہہ چکی ہے کہ شام میں امریکہ اور اس کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کی موجودگی غیر قانونی ہے اور اس کا مقصد ، شامی عوام کے قدرتی ذخائر کی لوٹ مار کے سوا کچھ  نہیں۔ 

ٹیگس