Jul ۲۲, ۲۰۲۱ ۱۸:۱۸ Asia/Tehran
  • آرامکو آئل کمپنی پر سائبر حملے کی تصدیق

سعودی عرب کی آرامکو آئل کمپنی نے اپنی اطلاعات کی ہیکنگ اور انٹرنیٹ پر ان کو نشر کئے جانے کی دھمکی کا اعتراف کیا ہے۔ دوسری جانب پریس ذرائع نے سعودی عرب کے الامیر سلطن ایربیس پر امریکی ایف سولہ جنگی طیاروں کی تعیناتی کی خبر دی ہے۔

پریس ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ امریکہ نے سعودی عرب کے الامیر سلطان ایربیس پر اپنے ایف سولہ جنگی طیارے تعینات کر دیئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مغربی ایشیا میں امریکی دہشت گرد فوج سینٹ کام کے کمانڈر نے اپنے ایک ٹوئٹ میں ان جنگی طیاروں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ امریکہ کے اس اقدام کا مقصد علاقے میں جارحیت کی روک تھام اور امن و استحکام کو فروغ دینا ہے۔

واضح رہے کہ الامیر سلطان، ریاض کے جنوب میں امریکہ کا اہم ترین فوجی اڈہ ہے۔

یاد رہے کہ سینٹ کام کے کمانڈر کینٹ مکنزی نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ یمنی عوام کے خلاف جنگ میں سعودی عرب کی مدد و حمایت کرنا واشنگٹن کی ترجیحات میں سے ہے۔

قابل ذکر ہے کہ یمنی عوام کے خلاف جنگ میں امریکہ کی جانب سے سعودی اتحاد کی حمایت ہی غریب اسلامی و عرب ملک یمن پر مسلط کی گئی جنگ کے اتنے طولانی ہونے کا باعث بنی ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب کی آرامکو آئل کمپنی نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ ہیکروں کی جانب سے اس کے سسٹم میں نفوذ کیا گیا ہے۔

ایسوشئیٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی آرامکو آئل کمپنی کی اطلاعات کا ایک ٹیرابائیٹ سے زیادہ ڈیٹا ہیکروں کی جانب سے ہیک کر لیا گیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ ہیکروں نے ان اطلاعات کو نشر نہ کرنے کے عوض آرامکو آئل کمپنی سے پانچ کروڑ ڈالر کا معاوضہ طلب کیا ہے۔

سعودی عرب کی آرامکو آئل کمپنی، دنیا کی جانی پہچانی ایک بڑی کمپنی ہے جس پر حالیہ کچھ عرصے سے سائبر حملے ہونے کی خبریں مل رہی ہیں ۔ آخری بار اس کمپنی پر سائبر حملہ ہیک ہونے سے قبل انجام پایا ہے۔

حالیہ برسوں کے دوران سعودی حکام نے بارہا ملک کے اہم سرکاری اداروں کے کمپیوٹر مراکز اور چینلوں پر بیرونی ہیکروں کی جانب سے سائبر حملے کئے جانے کا اعلان کیا ہے۔

اس سے قبل ٹرینڈ مائیکرو کمپنی نے، جو دنیا میں اینٹی وائرس اور سیکورٹی سافٹ ویئر تیار کرنے والی ایک بڑی کمپنی ہے، سائبر جرائم کے مقابلے میں سعودی عرب کی کمزوری اور ناکامی پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا تھا۔

ٹیگس