Jul ۲۳, ۲۰۲۱ ۱۵:۴۲ Asia/Tehran
  • سال کے آخر تک امریکی فوجی عراق سے نکل جائیں گے: امریکی میڈیا کا دعوا

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے امریکہ اور عراق کے درمیان رواں سال کے آخر تک عراق سے امریکی فوجیوں کے باہر نکلنے کے بارے میں اتفاق ہوجانے کی خبر دی ہے ۔

وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکا اور عراق کے درمیان رواں سال کے آخر تک عراق سے امریکی فوجیوں کے چلے جانے پر اتفاق ہو گیا ہے۔  وال اسٹریٹ جرنل نے باخبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ عراقی اور امریکی حکام جلد ہی ایک مشترکہ بیان جاری کرکے رواں سال کے آخر تک عراق سے امریکی فوجیوں کے باہر نکلنے کا اعلان کردیں گے ۔ 

وال اسٹریٹ جرنل نے اس کے ساتھ ہی دعوی کیا ہے کہ بغداد واشنگٹن کے مشترکہ بیان میں اس بات پر زور دیا جائے گا کہ عراق کو بدستور ٹریننگ اور انٹیلیجنس تعاون کے لئے امریکی فوجیوں کی ضرورت ہے۔ اُدھرعراق کے وزیر خارجہ فؤاد حسین نے اس سلسلے میں وال اسٹریٹ جرنل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ بغداد کو امریکہ کے فوجیوں کی ضرورت نہیں ہے ۔ 

درایں اثنا امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نڈ پرایس نے اعلان کیا ہے کہ جمعے کو امریکی و عراقی حکام کے درمیان ہونے والی گفتگو میں عراق سے امریکی فوجیوں کے جانے یا نہ جانے کے بارے میں فیصلہ ہو جائے گا۔

نڈ پرایس کا یہ بیان ایسے عالم میں سامنے آیا ہے کہ عراقی عوام اور سبھی جماعتیں اور تنظیمیں اپنے ملک سے امریکی فوجیوں کے باہر نکلنے کا مطالبہ کر رہی  ہیں اورعراقی پارلیمنٹ بھی اس سلسلے میں بل پاس کرچکی ہے۔

ٹیگس