بیروت ہوائی اڈے سے صیہونی جاسوس گرفتار
Jul ۲۳, ۲۰۲۱ ۲۲:۴۳ Asia/Tehran
لبنان کے میڈیا ذرائع نے بیروت ایئرپورٹ سے ایک امریکی شہری اور صیہونی جاسوس کی گرفتاری کی خبر دی ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے میڈیا ذرائع نے بیروت ایئرپورٹ سے اسرائیلی جاسوس کی گرفتاری کی خبر دی ہے۔
لبنان کی 24 نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے سیکورٹی ادارے نے جمعے کے روز امین محمد بیضون کو گرفتار کر لیا۔ امین محمد بیضون لبنانی شہری ہے اور اسے اسرائیل کے لئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔
سیکورٹی ادارے کے بیان میں آیا ہے کہ بیضون لبنانی نژاد امریکی شہری ہے اور وہ دہشت گردی اور اسرائیل کے لئے جاسوسی کے الزام میں مطلوب تھا۔
واضح رہے کہ لبنان کے سیکورٹی ادارے نے 12 جون 1998 کو اسرائیلی دشمن کے ساتھ رابطے کی وجہ سے اس کی غیر حاضری میں 10 سال کی سزا سنائی تھی۔