Jul ۲۳, ۲۰۲۱ ۲۳:۵۵ Asia/Tehran
  • عراق، سیکورٹی اہلکاروں کی زبردست کارروائی، داعش کے دو دہشت گرد گرفتار

عراقی رضاکار فورس نے کاربم نصب کرنے والے داعش کے دو دہشت گردوں کو شمالی بغداد سے گرفتار کر لیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے ان دو خطرناک دہشت گردوں کی گرفتاری کی خبر دی ہے جنہوں نے داعش کی دسیوں خودکش کار بم بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔  

عراقی رضاکارفورس الحشد الشعبی کے خفیہ ادارے کی رپورٹ کے مطابق رضاکار فورس کے جوانوں نے ولایت العراق نامی دہشت گرد گروہ کے دو دہشت گردوں کو شمالی بغداد سے گرفتار کرنے کی خبر دی ہے۔

موازین نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے بیان میں آیا ہے کہ سیکورٹی اور خفیہ ادارے کی کوششوں سے ولایت العراق نامی دہشت گرد گروہ کے دو خونخوار دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

یہ دہشت گرد کار بم بنانے میں ماہر تھے اور انہیں شمالی بغداد سے گرفتار کیا گیا۔

ٹیگس