Jul ۲۶, ۲۰۲۱ ۱۹:۳۴ Asia/Tehran
  • فلسطین نے اولمپیک سے باہر نکلنے کی دھمکی دے دی

ٹوکیو اولمپیک دو ہزار بیس میں مقبوضہ بیت المقدس کو غاصب اسرائیلی حکومت کا شہر درج کئے جانے پر احتجاج کرتے ہوئے اولمپیک کھیلوں میں فلسطینی دستے نے مقابلوں کا بائیکاٹ کرنے کی دھمکی دی ہے۔

اولمپیک مقابلوں میں فلسطینی کھلاڑیوں کے دستے کے سربراہ جبریل رجوب نے پیر کو دھمکی دی ہے کہ ان کا ملک ٹوکیو اولمپیک دوہزار بیس کا بائیکاٹ کرے گا۔

جبریل رجوب نے اولمپیک انتظامیہ کی جانب سے بیت المقدس کے جوڈو کھلاڑی وسام ابورمیلہ کا مقام پیدائش اسرائیل قرار دینے کی مذمت کی اور اس اقدام کو حقائق اور قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔

جبریل رجوب نے اس اقدام پر احتجاج کرتے ہوئے فلسطینی انتظامیہ کی ہماہنگی سے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی ، ایشیا اولمپک کونسل، عرب اولمپیک کمیٹیوں کے فیڈریشن اور اسلامی یکجہتی کھیل فیڈریشن کے سربراہوں کے نام خطوط ارسال کئے ہیں۔ اس خط میں کہا گیا ہے کہ جو کچھ ہوا ہے وہ تمام اصولوں، عالمی منشور، اولمپیک کے قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے خلاف ہے اور کسی کو بھی بین الاقوامی قوانین اور ملت فلسطین کے عزم کے برخلاف بیت المقدس کو غاصب صیہونی حکومت کا حصہ سمجھے اور اس کی اسلامی، عربی، فلسطینی اور تاریخی شناخت کو جان بوجھ کر نظر انداز کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

رجوب نے کہا کہ اگر اس غلطی کی فورا اصلاح نہ کی گئی تو فلسطین اولمپیک کھیلوں میں حصہ نہیں لے گا اور اس واقعے کے تمام ذمہ داروں کو جواب دہ بنانے کے لئے لازمی تدابیر اختیار کرے گا۔

ٹیگس