Jul ۲۶, ۲۰۲۱ ۲۰:۳۸ Asia/Tehran
  • یمنی بچوں کی المناک صورتحال پر عالمی ادارہ صحت کا انتباہ

عالمی ادارہ صحت نے یمن میں مسلسل جنگ کے نتیجے میں یمنی بچوں میں ناقص غذائیت کے سلسلے میں انتباہ دیا ہے۔

یمن میں عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ دفتر نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے اعلان کیا ہے کہ یمن میں سخت غذائی قلت اور ناقص غذائیت نے سارے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں اور اس کے با‏عث پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو سخت نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے یہ بھی کہا ہے کہ پانچ سال سے کم عمر کے بائیس لاکھ پچاس ہزار یمنی بچوں کو سخت غذائی قلت اور ناقص غذائیت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

سعودی عرب امریکہ متحدہ عرب امارات اور ب‏عض دیگر ممالک کی مدد سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن کے خلاف فوجی جارحیت کے ساتھ ہی اس ملک کا بری بحری اور فضائی محاصرہ بھی کئے ہوئے ہےسعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی جنگ افروزی کے باعٹ اب تک سترہ ہزار سے زیادہ یمنی شہری شہید ،دسیوں ہزار زخمی اور لاکھوں بےگھر اور دربدر ہوگئے ہیں۔

ٹیگس