Jul ۲۶, ۲۰۲۱ ۲۲:۰۴ Asia/Tehran
  • افغانستان میں امریکی مداخلت جاری، سینٹکام کے کمانڈر کی اشرف غنی سے ملاقات

دہشتگرد امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ سینٹکام کے کمانڈر میک کینزی نے افغانستان کے صدر اشرف غنی سے ملاقات کی اور موجودہ بحران کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

افغانستان کے ایوان صدر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اشرف غنی اور میک کینزی نے کابل میں ہونے والی اس ملاقات میں افغان سیکورٹی فورس  کی ترجیحات اور اس ملک کی سیکورٹی کی صورت حال کے بارے میں گفتگو کی۔

دہشت گرد امریکی فوج کے جنرل میک کنیزی نے کابل میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکہ نے حالیہ دنوں میں افغان سیکورٹی فورس کی مدد کے لئے طالبان پر اپنے حملے تیز کر دیئے ہیں اور اگر طالبان کے حملے جاری رہے تو ہم آئندہ دنوں میں افغان فوج کے لئے اپنی حمایت کی سطح بڑھانے کے لئے تیار ہیں۔

دہشتگرد امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ سنٹکام کے سربراہ ایسے عالم میں افغان فوجیوں کی حمایت و مدد کی بات کر رہے ہیں کہ اس ملک میں امریکہ کی بیس سالہ موجودگی کا اس ملک میں بد امنی، منشیات اور دہشتگردی میں اضافے کے سوا کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہے۔

ٹیگس