Jul ۲۶, ۲۰۲۱ ۲۲:۱۷ Asia/Tehran
  • نجف اشرف میں رضاکار فورس کے ٹھکانوں پر ڈرون حملے، عراقی گروہوں کا کیا ہوگا رد عمل

عراقی ذرائع نے بتایا ہے کہ صیہونی حکومت نے رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ہتھیاروں کے ذخیروں پر تین ڈرون حملے کئے ہیں۔

عراقی ذرائع کے مطابق ہتھیاروں کا یہ ذخیرہ نجف اشرف کے مغرب میں واقع وادی السلام قبرستان کے نزدیک ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق عراقی رضاکارفورس الحشد الشعبی نے آج دوپہر ایک بیان جاری کرکے کہا کہ ایک ڈرون حملہ مقامی وقت کے مطابق الدیوک چھاونی پر 3 بج کر 30 منٹ پر کیا گیا اور یہ چھاونی الحشد الشعبی کی تھی اور اس کے بعد دوسرا ڈرون حملہ 5 بج کر 30 منٹ پر کیا گیا۔

ان دونوں حملوں سے پہلے پیر کی صبح کو ایک جاسوس طیارے سے جاسوسی کی گئی تھی۔ عراقی ذرائع کے مطابق تیسرا ڈرون حملہ بھی کچھ دیر پہلے کیا گیا اور اس میں نجف اشرف کے نزدیک ایک شہری کالونی کے نزدیک میزائل فائر کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اس حملے میں گھروں کو نقصان پہنچا تاہم جانی نقصان کے بارے میں ابھی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

عراقی ذرائع نے بتایا ہے کہ ان حملوں کو صیہونی حکومت نے ڈرون طیاروں کے ذریعے انجام دیا تھا اور ایک راکٹ ایسا بھی گرا جو دھماکے سے پھٹا نہیں اور اسے ناکارہ بنا دیا گیا۔

دوسری جانب امریکی اتحاد نے شام اور عراق میں ڈرون حملے کی تردید کی ہے۔ 

ٹیگس