سعودی عرب پر یمن کا پھر بڑا حملہ
جارح سعودی اتحاد نے بدھ کی صبح دعوی کیا ہے کہ یمن کے دو ڈرون طیاروں اور دو بلیسٹک میزائلوں کا مقابلہ اور انہیں انٹرسپٹ کر دیا گیا۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد کے بدھ کے روز علی الصباح دعوی کیا کہ یمنیوں کی جانب سے جازان پر حملہ آور ڈرون اور دو بلیسٹک میزائلوں سے حملہ کیا گیا جسے ناکام بنا دیا گیا۔
یمنی فوج اور رضاکار فورس کے جوان 2019 کے آغاز سے ہی جارح سعودی عرب اور امارات کے خلاف حملہ آور ڈرون طیارے استعمال کر رہے ہیں۔
یمنی فوج اور رضاکار فورس نے سب سے پہلے لہج صوبے کی العند چھاونی پر سعودی-اماراتی- امریکی حکام کی بڑی نشست کو نشانہ بنایا تھا۔
ان ڈرون طیاروں کی سب سے اہم خصوصیت یہ ہوتی ہے کہ یہ دھماکہ خيز مواد لے جانے کی توانائی رکھتے ہیں اور اپنے ہدف سے دس میٹر اوپر دھماکے سے پھٹ جاتے ہیں اور اس کے دھماکہ خیز مواد بڑی مقدار میں ادھر ادھر پھیل جاتے ہیں۔