Jul ۲۸, ۲۰۲۱ ۰۸:۳۹ Asia/Tehran
  • سعودی اتحاد کے فوجی اڈے میں زور دار دھماکہ

خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ یمن کے صوبہ مآرب میں سعودی اتحاد کے فوجی اڈے میں زور داردھماکہ ہوا ہے۔

المیادین کی رپورٹ کے مطابق یہ دھماکہ اس اڈے پر ہونے والے حملے کی وجہ سے ہوا تاہم ابھی تک اس دھماکے سے جانی اور مالی نقصان کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ اور ابھی تک کسی بھی گروہ نے اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صوبہ مآرب  کے رحبہ علاقے کو حالیہ دنوں میں کئی مرتبہ اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ گزشتہ 6 برس سے یمن پر سعودی عرب کی جاری وحشیانہ جارحیت میں اب تک ہزاروں یمنی شہری شہید و زخمی ہو چکے ہیں جبکہ لاکھوں عام شہری بے گھر ہوئے ہیں اور یمن کی 80 فیصد بنیادی تنصیبات تباہ ہو چکی ہیں۔ 

اس جارحیت کے باوجود سعودی اتحاد اب تک یمن میں اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کر سکا ہے۔

ٹیگس