عراق میں ترکی کے 3 فوجی ہلاک و زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i390389-عراق_میں_ترکی_کے_3_فوجی_ہلاک_و_زخمی
عراق میں ترکی کے 3 فوجی ہلاک و زخمی ہو ئے ہیں۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Jul ۲۸, ۲۰۲۱ ۰۶:۳۵ Asia/Tehran
  • عراق میں ترکی کے 3 فوجی ہلاک و زخمی

عراق میں ترکی کے 3 فوجی ہلاک و زخمی ہو ئے ہیں۔

انقرہ سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ترکی کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ترکی کے 2 فوجی شمالی عراق کے پنجہ علاقے میں پی کے کے( PKK)کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں ہلاک ہوئے۔ اس بیان میں آیا ہے کہ ان جھڑپوں میں ترکی کا ایک فوجی زخمی اور پی کے کے( PKK) کا ایک اہلکار  ہلاک ہوا۔

کل بھی شمالی عراق میں ترکی کا ایک فوجی ہلاک جبکہ 2 روز قبل شام کے علاقے حلب کے مضافات میں ترکی کی ایک فوجی گاڑی پر میزائل حملہ ہوا جس کے نتیجے میں ترکی کے 3 فوجی ہلاک اور 4 زخمی ہوئے تھے۔ تاہم ترکی کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ہونے والے حملے میں ترکی کے 2 فوجی ہلاک اور 2 زخمی ہوئے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ حملہ کرد فورسز نے کیا تھا۔