Jul ۲۹, ۲۰۲۱ ۱۲:۰۶ Asia/Tehran
  • مسجدالاقصی پر صیہونی انتہاپسندوں کی یلغار

انتہا پسند صیہونیوں نے اسرائیلی فوجیوں کی سرپرستی میں ایک بار پھر مسلمانوں کےقبلہ اول مسجدالاقصی پر حملہ کیا ہے۔

فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق دسیوں انتہا پسند صیہونیوں نے  صیہونی فوجیوں کی سرپرستی  میں آدھی رات  مسجدالاقصی پر دھاوا بول دی،اسلامی شعائر کے خلاف نعرے لگائے اور مسجد کے صحن میں دندناتے پھرنے لگے۔

 صیہونی انتہاپسند ، مسجد الاقصی پر یلغار اور غرب اردن کے تاریخی مقامات پر حملہ کرکے ان مقامات پر قبضہ کرنا اور صیہونی کالونیوں کو توسیع دینا چاہتے ہیں۔

غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں اور صیہونی آبادکاروں کی جانب سے مسلمانوں کے قبلہ اول مسجدالاقصی کو اب تک بارہا جارحیت کا نشانہ بنایا جا چکا ہے جس کا مقصد مسلمانوں کے اس مقدس مقام اور شہر بیت المقدس کا اسلامی تشخص ختم کر کے اسے صیہونیوں کا شہر بنانا ہے۔

حالیہ مہینوں میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونی انتہاپسندوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان تشدد میں کافی اضافہ ہوا ہے ۔

صیہونی وزیراعظم نفتالی بنت کی کابینہ بھی فلسطینیوں کے خلاف صیہونی انتہاپسندوں کے اقدام کی حمایت کرتی ہے۔

ٹیگس