Jul ۲۹, ۲۰۲۱ ۱۹:۲۷ Asia/Tehran
  • یمن کے مختلف صوبوں پر سعودی اتحاد کی وحشیانہ جارحیت

سعودی اتحاد کے جنگی طیارو‎‎ں نے گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران یمن کے مختلف صوبوں منجملہ مآرب، البیضا، الجوف اور صعدہ کے رہائشی علاقوں پر جارحانہ حملے کئے

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ چند گھنٹے کے دوران سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبوں مآرب، البیضا، الجوف اور صعدہ کو اپنی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔

سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صوبہ البیضا کے ناطع علاقے پر تین بار اور صوبے الجوف کے علاقے خب و الشعف اور الظہرہ پر چار بار اور شمالی یمن کے صوبے صعدہ کے الظاہر شہر پر سات مرتبہ گولہ باری کی اور عام شہریوں کو نقصان پہنچایا۔

دریں اثنا سعودی اتحاد نے صوبہ الحدیدہ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جنگ بندی کی دو سو چار بار خلاف ورزی کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ چھے برس سے یمن پر سعودی عرب کی جاری وحشیانہ جارحیت میں اب تک ہزاروں یمنی شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں جبکہ لاکھوں عام شہری بے گھر ہوئے ہیں اور یمن کی اسی فیصد بنیادی تنصیبات تباہ ہو چکی ہیں۔اس جارحیت کے باوجود سعودی اتحاد اب تک یمن میں اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کر سکا ہے۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں

ٹیگس