سعودی کھلاڑی کی فلسطین سے غداری، الجزائر کی کھلاڑی فابل تعریف، فلسطینی کارٹونسٹ سعودی شہریوں کے غصے کا شکار ہو گیا
سعودی عرب کی جوڈو کی کھلاڑی نے اپنی صیہونی حریف سے مقابلہ کیا جس کی فلسطینی کارٹونسٹ نے مذمت کی تھی اور اس کے بعد سے اس فلسطینی کارٹونسٹ پر سعودی عرب کی جانب سے سائبر حملہ کیا جا رہا ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محمود عباس مشہور فلسطینی کارٹونسٹ ہیں اور آج ان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی جوڈو کی کھلاڑی نے جب اپنی اسرائیلی حریف سے شکست کھائی اس کے بعد سے ہمیں سعودی عرب کے سائبر حملوں کا سامنا ہے۔
سعودی عرب کی جوڈو کی کھلاڑی کا نام تہانی القحطانی جو گزشتہ جمعے کو اپنی اسرائیلی حریف سے زیرو کے مقابلے 11 پوائنٹ سے شکست کھا گئیں اور انہیں مقابلے سے دستبردار ہونا پڑا۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ جب گزشتہ ہفتے الجزائر کی خاتون جوڈو کھلاڑی فتحی نورین نے اسرائیلی حریف سے مقابلہ کرنے سے انکار کر دیا تھا اور وہ ٹوکیو اولیمپک سے دستبردار ہوگئی تھیں۔
فلسطینی کارٹونسٹ محمود عباس نے فلسطین کی حمایت میں الجزائر کی کھلاڑی فتحی نورین کی جرآت کی تعریف کی جو سعودی عرب کے شہریوں کے غصے کا سبب بنیں۔