Aug ۰۱, ۲۰۲۱ ۲۱:۵۸ Asia/Tehran
  • یمنی حکومت سعودی عرب کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے لئے تیار ہے

یمنی حکومت میں قیدیوں کے امور کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ صنعا حکومت، سعودی اتحاد کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے لئے تیار ہے۔

یمن کی قومی سالویشن حکومت میں قیدیوں کے امور کے عہدیدار احمد ابو حمزہ نے تاکید کی کہ قیدیوں کے تبادلے میں انہیں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

خبر رساں ایجنسی اسپوتنک کی رپورٹ کے مطابق احمد ابو حمزہ نے تاکید کی کہ قیدیوں کے تبادلے میں انہیں کوئی مسئلہ نہيں ہے تاہم سعودی عرب کی سرکردگی میں بنا اتحاد قیدیوں کے تبادلے میں مسائل اور رکاوٹیں پیدا کر رہا ہے اور اس اتحاد کے رکن مقامی ثالثی میں بھی خلل پیدا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قیدیوں کے تبادلے میں جو تاخیر ہو رہی ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ سعودی عرب اس بارے میں تنہا فیصلہ نہیں کر سکتا۔

قیدیوں کے امور میں یمن کی قومی سالویشن حکومت کے عہدیدار نے ریاض کے منفی کردار کے بارے میں کہا کہ ریاض ہمیشہ اس سمجھوتے کو عملی جامہ پہنانے میں رکاوٹ پیدا کر رہا ہے اور وہ مقامی ثالثی کا بھی مخالف ہے۔

ٹیگس