Aug ۰۲, ۲۰۲۱ ۲۲:۳۵ Asia/Tehran
  • امریکا کے لاجسٹک کارواں پر پھر حملہ

عراق میں امریکا کے دو فوجی کانوائے پر حملہ ہوا ہے۔

عراقی میڈیا کے مطابق امریکا کے دو لاجسٹک کارواں پر آج ایک بار پھر حملہ کیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی میڈیا کے مطابق صوبہ بابل میں امریکی فوج کے دو لاجسٹک کانوائے کو نشانہ بنایا گیا۔

صابرین نیوز نے بریکنگ نیوز میں لکھا کہ صوبہ بابل میں امریکا کے دو لاجسٹک کارواں کو نشانہ بنایا گیا جس کے دوران اس کارواں کی حفاظت پر تعینات تین فوجی زخمی ہوگئے۔

اس سے پہلے شفق نیوز نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ 2021 کے آغاز سے اب تک امریکی سفارتخانے سمیت امریکی اہداف پر 50 سے زیادہ حملے ہو چکے ہیں جبکہ امریکا کے لاجسٹک کارواں پر مسلسل حملے ہو رہے ہیں۔

ٹیگس