افغان قائم مقام وزیر دفاع کے گھر پر حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی
Aug ۰۴, ۲۰۲۱ ۱۸:۴۹ Asia/Tehran
افغانستان کیے قائم مقام وزیر دفاع کے گھر پر حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی ہے۔
نیوز ایجنسی آوا پریس نے کے مطابق افغانستان کے قائم مقام وزیر دفاع بسم اللہ خان محمدی کے گھر پر گزشتہ شب ہونے والے حملے میں آٹھ افراد ہلاک اور بیس زخمی ہوگئے تھے۔
طالبان نے اعتراف کیا ہے کہ عبوری وزیر دفاع کے گھر پر حملہ انہوں نے کیا ہے۔
دوسری جانب افغان پارلیمنٹ کے بعض ارکان اور سیاسی کارکنوں نے ملک کی موجودہ صورتحال کو امریکہ اور طالبان کے درمیان کسی خفیہ معاہدے کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ ان افراد کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امریکہ کی بیس سالہ موجودگی کے نتیجے میں دہشت گرد گروہوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور یہ تعداد ایگ گروہ سے بڑھ کر بیس تک پہنچ گئی ہے جس میں داعش جیسا خونخوار گروہ بھی شامل ہے۔