Aug ۰۶, ۲۰۲۱ ۲۳:۳۰ Asia/Tehran
  • حزب اللہ استقامتی محاذ کا ایک کامیاب نمونہ عمل ہے: صدر ایران

حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے صدر ایران آیت اللہ رئیسی سے ملاقات کی۔

جمعے کی شام ہونے والی اس ملاقات میں صدر ایران نے کہا کہ حزب اللہ لبنان نے استقامت و پائداری کے سلسلے میں جو امیدیں دلوں میں جگائی ہیں وہ سبب بنی ہیں کہ دشمن ہر قیمت پر یہ چاہتا ہے کہ یہ اس مؤثر نمونہ عمل کے اثرات و نتائج کو پھیلنے سے روکنے کے لئے ہر طرح کی رکاوٹیں کھڑی کرے اور استقامتی محاذ سے وابستہ ذرائع ابلاغ پر پابندی بھی اسی تناظر میں انجام پائی ہے۔

سید ابراہیم رئیسی نے مزید کہا کہ اس وقت حزب اللہ وسیع پیمانے پر ایک کامیاب نمونہ عمل کے طور پر پہچانی جاتی ہے اور یہ تنظیم صیہونی دشمن، دہشتگرد تکفیری گروہ اور مجموعی طور پر پنہاں و آشکارا فتنوں کے مقابلہ کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

اس ملاقات میں حزب اللہ کے نائب سربراہ نے بھی صدر ایران کو حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کا سلام پہونچایا اور ان کی جانب سے  صدر ایران کے لئے کامیابی و کامرانی کی دعا کی۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ لبنان میں سماجی شرائط خاصے دشوار ہیں مگر اس کے باوجود عوام کی ہمدلی، یکجہتی اور اتحاد کے باعث استقامتی محاذ کی صورتحال مطلوب ہے۔ شیخ نعیم قاسم نے مزید کہا کہ لبنان میں صرف حزباللہ ہی ایک ایسی تنظیم ہے جو صیہونی دشمن کی سازشوں کے مقابلے اپنے عوام کے ساتھ اپنے تعلق اور رابطے کو باقی اور محفوظ رکھنے میں کامیاب رہی ہے۔

ٹیگس